پرمٹ یا لائسنس کی فیس 500 روپے مقرر، پرمٹ یا لائسنس لینے کے خواہشمند امیدواران کیلئے روڈ ٹیسٹ اور سائن ٹیسٹ لازمی ہوگا
پرمٹ بنوانے کے لئے والد یا گارڈین کی اجازت لازمی ہوگی
پرمٹ بنوانے کے لئے ب فارم کے ساتھ والد یا گارڈین کی اجازت کا اشٹام پیپر ساتھ لف کرنا ہوگا
16 سے 18 سال کے بچوں کو 125 سے اوپر سی سی کی بائیک چلانے کی اجازت نہیں ہوگی
الیکٹرک بائیکس بھی اسی طرح ایک محدود لمٹ سے اوپر کی نہیں چلا سکیں گے
پرمٹ ہولڈر کا لائسنس 18 سال کی عمر پوری ہوتے ہی منسوخ کردیا جائےگا اور نیا لائسنس جاری کروانا پڑے گا





