پیدائش سرٹیفکیٹ کے بغیر شناختی کارڈ بنوانے کی مشروط سہولت
پہلی بار رجسٹریشن کے لئے یہ سہولت 31 دسمبر 2026 تک مؤثر
متبادل طریقوں سے درخواست گزار کی شناخت کی تصدیق کی جائے گی
اٹھارہ سال یا زائد عمر کی شادی شدہ خواتین کے پاس نکاح نامہ موجود ہو
والد یا والدہ اور شوہر کا شناختی کارڈ بنا ہوا ہو ، ان کی بائیومیٹرک تصدیق لازمی ہو گی
غیرشادی شدہ خواتین پر شوہر سے متعلق شرائط لاگو نہیں ہوں گی
چوبیس سال یا زائد عمر مرد کے والد یا والدہ اور کسی ایک بہن بھائی کا شناختی کارڈ بنا ہو
والدین میں سے کسی ایک کی بائیومیٹرک تصدیق لازمی ہو گی
والدین اور شوہر دونوں فوت، لیکن نادرا میں ریکارڈ موجود ، تو بائیومیٹرک پر چھوٹ مل سکے گی
پہلی بار نان سمارٹ کارڈ کسی فیس کے بغیر بھی جاری کیا جائے گا
شہری رجسٹریشن کے وقت درست معلومات یقینی بنائیں
ولدیت، تاریخِ پیدائش اور جائے پیدائش میں تبدیلی نہیں ہو سکے گی
وفاقی وزیر داخلہ و انسدادِ منشیات کی ہدایت پر نادرا نے سہولت کا طریقہ وضع کیا
نادرا اتھارٹی بورڈ بھی اس کی منظوری دے چکا ہے
نادرا آرڈیننس اور شناختی کارڈ قواعد و ضوابط کے تحت سہولت دی گئی ہے





